بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام محمد آرش رکھنا کیسے ہے؟


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام محمد آرش رکھنا چاہتا ہوں  ،نام کا معنیٰ کیا ہے ؟اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

آرش یہ عربی لفظ نہیں ہے،البتہ فارسی زبان کے لغات میں اس کا  ترجمہ: معنی، مطلب ہے اور ایران کے ایک تیر انداز کا نام ہے، لہذا اس لفظ کے بجائے  انبیاء کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، یا تابعین کے ناموں میں سے کسی نام سے بچے کا نام رکھنا بہتر ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کی تعلیم ہے، اور قیامت کے دن انسان کو اپنے اور اپنے والد کے نام سے پکارا جائے گا۔

السنن الكبرى میں ہے:

''عن أبي وهب الجشمي رضي الله عنه وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة ."

(باب ما يستحب ان يسمى به، ج: 9، ص: 514، ط: دار الكتب العلمية )

فرہنگ فارسی میں ہے:

''آرش-ف: معنی، مطلب، ایران کا ایک تیر انداز.''

(باب الف، ص:15، ط:دار الاشاعت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں