بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کی رضاعی ماں کی بڑی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم


سوال

کیا میں اپنے بیٹے کی رضاعی ماں کی بڑی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہوں؟

جواب

واضح رہے کہ رضاعت کا تعلق صرف اس شخص کے ساتھ ہوتاہے جس نے مدّتِ رضاعت (ڈھائی سال کی عمر کے اندر) رضاعی ماں کا دودھ پیا ہو ،تواس ہی کا اپنی رضاعی ماں اور اس کی اولاد کے ساتھ حرمتِ نکاح وغیرہ کا تعلق ہوتا ہے،سائل کا بذاتِ خود اپنے بیٹے کی رضاعی ماں کے ساتھ ( رضاعت کا ) کوئی تعلق نہیں ہے،لہٰذاصورتِ مسئولہ میں سائل اپنے بیٹے کی رضاعی ماں کی بڑی بیٹی کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"أما تفسير الحرمة في جانب المرضعة فهو أن المرضعة تحرم على المرضع؛ لأنها صارت أما له بالرضاع فتحرم عليه لقوله عز وجل {وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم}  معطوفا على قوله تعالى {حرمت عليكم أمهاتكم وبناتكم}  سمى سبحانه وتعالى المرضعة أم المرضع وحرمها عليه، وكذا بناتها يحرمن عليه سواء كن من صاحب اللبن أو من غير صاحب اللبن من تقدم منهن ومن تأخر؛ لأنهن أخواته من الرضاعة وقد قال الله عز وجل {وأخواتكم من الرضاعة} أثبت الله تعالى الأخوة بين بنات المرضعة وبين المرضع والحرمة بينهما مطلقا من غير فصل بين أخت وأخت، وكذا بنات بناتها وبنات أبنائها وإن سفلن؛ لأنهن بنات أخ المرضع وأخته من الرضاعة، وهن يحرمن من النسب كذا من الرضاعة."

(كتاب الرضاع،فصل في المحرمات بالرضاع،ج:4،ص:2،ط:دار الكتب العلمية)

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"وشرعا (مص من ‌ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) فتح وبه يفتى."

(‌‌كتاب النكاح،باب الرضاع،ج:3،ص:209،ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406102257

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں