بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1445ھ 15 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام ’محمد عبد اللہ‘‘ رکھنے کی نذر مان کر برتھ سرٹیفکیٹ میں ’ملک‘ کا اضافہ


سوال

میں نے منت مانی تھی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام محمد عبداللہ رکھوں گا، پوچھنا یہ ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ میں اس نام کے آگے یا پیچھے ملک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ؟ 

جواب

نذر (منت) کے منعقد ہونے کی من جملہ شرائط میں سے ہے کہ وہ عبادتِ مقصودہ ہو، اور اس کی جنس میں سے  کوئی فرض  عبادت ہو، مباح چیزوں کی نذر لازم نہیں ہوتی، لہذا آپ نے جو نذر مانی تھی کہ ’’ اگر بیٹا ہوا تو اس کا نام محمد عبد اللہ رکھوں گا‘‘، شرعاً  یہ نذر منعقد نہیں ہوئی، لہذا آپ بیٹے کا نام محمد عبداللہ رکھنے کے شرعاً پابند نہیں ہیں ،تاہم یہ نام رکھنے میں بھی مضائقہ نہیں، بلکہ یہ نام رکھنا مستحسن ہے،تاہم اگر اپنے بیٹے کا نام محمد عبد اللہ رکھنا چاہتے ہیں تو برتھ سرٹیفکیٹ میں اس کے نام کے آگے یا پیچھے ’’ملک‘‘ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے : 

"(ولم يلزم) الناذر (ما ليس من جنسه فرض ...الخ"

(کتاب الایمان، ۳ ؍ ۷۳۶، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں