بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 رمضان 1446ھ 28 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

بسم اللہ اللہ کافی، اللہ شافی، اللہ معافی کہنے کا حکم


سوال

جب ہم دوائی کھاتے ہیں تو بسم اللہ کے ساتھ' اللہ شافی، اللہ کافی' کہتے ہیں تو کیا یہ کہیں سے ثابت ہے؟ اور بعض لوگ تو 'اللہ شافی ،اللہ کافی، اللہ معافی 'کہتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے ؟

جواب

 بسم اللہ کے ساتھ اللہ کافی، اللہ شافی، اللہ معافی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے، معنیٰ ہے:اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، اللہ شفاء دینے والا ہے، اللہ کفایت کرنے والا ہے، اللہ امراض وآفات سے عافیت دینے والا  ہے۔

تاہم بعینہ ان ہی الفاظ کے ساتھ یہ دعا معتبر ومستند کتابوں میں تتبع وتلاش کے بعد  نہیں ملی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں