بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ ڈیولپمنٹ بورڈ میں ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے اور وظیفہ لینے کا حکم


سوال

بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ ڈیویلپمنٹ بورڈ  چار سے چھ  مہینوں پر مشتمل مختلف ٹکنیکل  ٹریننگ کورس  کراتا ہے، اور ہر شریک کو ہر ماہ    5000 روپے بطور وظیفہ ملتا ہے۔

کیا مذکورہ ادارہ میں ٹریننگ لینا، اور ہر ماہ وظیفہ لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ادارہ میں ٹریننگ لینا جائز ہے، اور کورس کے دورانیہ میں ہر ماہ حکومتِ سندھ کی جانب سے   دیئے جانے والے وظیفہ کی شرعی حیثیت چوں کہ  تبرع و احسان کی ہے، لہذا مذکورہ وظیفہ  لینا شرعا جائز ہوگا،  البتہ حکومت کی جانب سے وظیفہ لینے کے اہل ہونے کی اگر  شرائط رکھی گئی ہوں، تو ان شرائط کی  پاس داری شرعا ضروری ہوگی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں