میری بہن کو "ناگن" نامی بیماری ہو گئی ہے، اس سے شفا یابی کے لیے کوئی وظیفہ بتائیے؟
واضح رہے کہ "ناگن" ایک بیماری ہے جس میں جسم پر پھنسیاں نکل آتی ہیں، ہندوستان میں اسے "ناگن" کہا جاتاہے، اور یہ مؤذی مرض ہے۔
بصورتِ مسئولہ مریضہ پر «بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا» پڑھ کر صبح وشام دم کرلیا کریں، ان شاءاللہ صحت یاب ہوجائےگی، جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا یا اسے پھنسیاں یا زخم ہوتا، تو نبی کریم ﷺ زمین پر انگشتِ شہادت رکھ کر مذکورہ دعا پڑھنے کے بعد اٹھالیتے تھے۔
المستدرك على الصحيحين للحاكم میں ہے:
"عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى الْإِنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ أَوْ كَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرِحَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعِهِ هَكَذَا - وَوَضَعَ سَبَّابَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَهَا -: «بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخْرِجَاهُ."
(كتاب الرقى والتمائم، ج:4، ص:457، ط:دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144202200527
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن