بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہنوں کو زکوۃ دینے کا حکم


سوال

اگر والد کی تھوڑی بہت زمین ہو اور مہینہ کی کمائی کم ہو اور گزارا مشکل سے ہوتا ہو تو کیا ایسے میں گھر میں موجود بالغ بہنوں کو ان کی ضروریات کے لیے زکوۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہنیں اگر مستحق زکوۃ  (یعنی ان کے پاس ساڑھے سات تولہ سونایا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر نقدی یا ساڑھے باون تولہ چاندے کے برابر مال تجارت یا ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر  ضرورت سے زائد اشیاء یا پھر ان سب  کا مجموعہ یا ان میں سے بعض کا بعض کے ساتھ مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر  نہ ہو اور آپ سید/ عباسی نہ ہوں) تو ان کو زکوۃ  دی جاسکتی ہے،  بلکہ ان کو دینا زیادہ بہتر ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ولا) إلى (من بينهما ولاد) ولو مملوكا لفقير (أو) بينهما (زوجية) ولو مبانة وقالا تدفع هي لزوجها»

فيه؛ لأن ملكه إياه عن زكاة ماله وشرط عليه شرطا فاسدا والهبة والصدقة لا يفسدان بالشرط الفاسد (قوله: وإلى من بينهما ولاد) أي بينه وبين المدفوع إليه؛ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلا يتحقق التمليك على الكمال هداية والولاد بالكسر مصدر ولدت المرأة ولادة وولادا مغرب أي أصله وإن علا كأبويه وأجداده وجداته من قبلهما وفرعه وإن سفل بفتح الفاء من باب طلب والضم خطأ؛ لأنه من السفالة وهي الخساسة مغرب كأولاد الأولاد وشمل الولاد بالنكاح والسفاح فلا يدفع إلى ولده من الزنا ولا من نفاه كما سيأتي، وكذا كل صدقة واجبة كالفطرة والنذر والكفارات، وأما التطوع فيجوز بل هو أولى كما في البدائع، وكذا يجوز خمس المعادن؛ لأن له حبسه لنفسه إذا لم تغنه الأربعة الأخماس كما في البحر عن الإسبيجابي، وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة.

وفي الظهيرية: ويبدأ في الصدقات بالأقارب، ثم الموالي ثم الجيران، ولو دفع زكاته إلى من نفقته واجبة عليه من الأقارب جاز إذا لم يحسبها من النفقة بحر وقدمناه موضحا أول الزكاة."

(کتاب الزکوۃ،باب مصرف الزکوۃ، ج نمبر ۲، ص نمبر  ۳۴۶، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں