بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کے خاوند کی بیٹی سے نکاح کا حکم


سوال

 میں نے اپنی بیٹی بکر کے نکاح میں دے دی ہے، بکر کی ایک اور بیوی بھی ہے جس سے ایک بیٹی ہے، اب میں اپنے بیٹے کا نکاح بکر کی دوسری بیوی سے جو بیٹی ہے اس کے ساتھ کرانا چاہتا ہوں، کیا شریعت کی رو سے میں اپنے داماد کی دوسری بیوی کی بیٹی کے ساتھ اپنے بیٹے کا نکاح کرا سکتا ہوں کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں سائل کا اپنے بیٹے کا نکاح اپنے داماد کی دوسری بیوی کی بیٹی سے کروانا شرعاً جائز ہے۔

تبيين الحقائق شرح كنزالدقائق ميں ہے:

"اعلم أن المحرمات أنواع النوع الأول المحرمات بالنسب وهن أنواع فروعه وأصوله وفروع أبويه وإن نزلوا وفروع أجداده وجداته إذا انفصلوا ببطن واحد، والنوع الثاني: المحرمات بالمصاهرة، وهن أنواع أربعة فروع نسائه المدخول بهن وأصولهن وحلائل فروعه وحلائل أصوله والنوع الثالث المحرمات بالرضاع وأنواعهن كالنسب والنوع الرابع حرمة الجمع، وهي أنواع حرمة الجمع بين المحارم، وحرمة الجمع بين الأجنبيات كالجمع بين الخمس أو بين الحرة والأمة، والحرة متقدمة، والنوع الخامس: المحرمة لحق الغير كمنكوحة الغير ومعتدته والحامل بثابت النسب، والنوع السادس المحرمة لعدم دين سماوي كالمجوسية والمشركة، والنوع السابع المحرمة للتنافي كنكاح السيدة مملوكها."

كتاب النكاح ،فصل في المحرمات،ج:2،ص : 101 ط:دارالكتاب الاسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں