بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کا بچہ گود لینا


سوال

کیا بھائی اپنی سگی بہن کا بچہ گود لے سکتا ہے؟

جواب

بھائی اپنی سگی بہن کا بچہ گود لے سکتا ہے، البتہ اس بچہ کو شرعًا  اپنا نام نہیں دے سکتا، بچہ کی نسبت و ولدیت اصل والدین کی طرف کرنا ضروری ہوگا۔ اور گود لینے والے کی بیوی اس منہ بولے بچے کے لیے غیر محرم ہوگی، البتہ اگر گود لینے والے کی بیوی یا اس کی بہن بچے کو مدتِ رضاعت کے دوران دودھ پلادے تو وہ اس کی رضاعی والدہ یا رضاعی خالہ بن جائے، پھر پردے کا حکم نہیں ہوگا۔ نیز بہرصورت یہ بچہ گود لینے والا کا وارث یا مورث نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں