بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھکاری سے آٹاخریدنااور پیسے کھلے کروانے کاحکم


سوال

بھکاری سے آٹا خریدنا یاکھلے پیسے لے کر بند نوٹ دینا کیساہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں بھکاری سے آٹاخریدنا اور پیسے کھلےکرنا جائز ہے ،البتہ پیسے کھلے کرتے وقت یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ رقم دونوں طرف سے برابر سرابر ہو، کمی بیشیی کے ساتھ لینا سود ہوگا۔

فتاو ی شامی میں ہے:

"‌شرط ‌المعقود ‌عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما ببيعه لنفسه، وأن يكون مقدور التسليم منح."

(كتاب البيوع،باب البيع الفاسد،ج:5،ص:58،ط:سعيد)

وفیہ ایضاً:

"لأن الربا هو الفضل الخالي عن العوض."

(كتاب البيوع،باب المتفرقات،ج:5،ص:241،ط:سعيد)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم...(ومنها) أن يكون مملوكا لأن البيع تمليك فلا ينعقد فيما ليس بمملوك."

(كتاب البيوع،فصل في الشرط الذي يرجع الي المعقودعليه،ج:5،ص:138 /146،ط:دارالكتب العلميه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403100382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں