بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہشتی زیور کی ایک عبارت کی تحقیق


سوال

  میرا تعلق آسام صوبہ ہوجائی ضلع انڈیا سے ہے، ایک مسئلہ کی صحیح رہنمائی مطلوب ہے ،مسئلہ یہ کہ ہمارے صوبہ آسام کی میڈیا میں مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ  کی کتاب بہشتی زیور کا آسامی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے،  جو کہ   مرکزالمعارف سے طبع شدہ ہے، جس کے نگران اعلی مولانا بدرالدین اجمل ہیں، اس میں ایک نسخۂ لکھا ہے کہ "اگر کوئی شخص  کتے کا ذکر کاٹ کر جماع کے وقت اپنی ران میں باندھ لے ،یا جب کتا وطی کرتا ہےاور جب بالکل اس میں مگن ہوجائے اور دونوں کو چھوڑا نا مشکل ہو تب چپکے سے کتے (مذکر) کی دم کاٹ لے اور اپنی کمر پر باندھ لے، جب تک وہ دم  رہے  گی تب تک انزال نہیں ہوگا " اس کی نسبت مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ  کی طرف کی گئی اور بہشتی زیور کا مترجم ہے اس لیے ہم نے اپنی طاقت کے موافق  بہشتی زیور کے تمام نسخوں میں تلاش کیا لیکن کہیں نہیں ملا تو آپ حضرات سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ صحیح رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

بہشتی زیور کے تمام متداول نسخوں اور حضرت کی عملیات کی کتاب اعمالِ قرآنی اور تعویذات وعملیات  میں تلاش کے باوجود یہ مسئلہ نہیں مل سکا،لہذا  بنا تحقیق اس مسئلہ کی نسبت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ  کی طرف کرنا درست نہیں ہے، مترجم کو اس کی طرف توجہ دلائی جائے،نیزمزید غلطیوں کےاحتمال کے  پیشِ نظربہشتی زیور کے اس ترجمہ کو کسی مستندعالمِ دین مفتی صاحب سے نظر ثانی کرواکرتصدیق کے بعد شائع  کیا جائے،جب تک کسی معتبر عالمِ دین یا مفتی صاحب سے تصدیق نہ کروائی جائے اس سے استفادہ نہ کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں