کیا بہن کو زکوۃ دینا جائز ہے؟
سگی بہن اگر مستحقِ زکوۃ ہو تو اسے زکوۃ دینا نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحسن اور دوہرا اجر کا باعث ہے، ایک زکوٰۃ کی ادئیگی کا اجر اور دوسرے صلہ رحمی کا اجر۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم".
(کتاب الزکوۃ، فصل:حولان الحول، ج:2، ص:50، ط:دارالكتب العلمیة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144408101883
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن