بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن بھائیوں کو صدقہ دینا


سوال

 اپنے بہن بھائیوں کو صدقہ دینا کیسا ہے؟

جواب

نفلی صدقہ تو بہر صورت بہن ،بھائی کو دینا جائز ہے اور  اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہوں  تو انہیں صدقاتِ واجبہ (فدیہ، صدقہ فطر، کفارہ) اور زکاۃ دینا بھی جائز ہے، اس میں صلہ رحمی کا بھی ثواب ہوگا، البتہ اگر بھائی پر بہن،بھائی  کا نفقہ لازم ہو تو  نفقہ کی مد میں صدقہ واجبہ ،زکاۃ ادا نہ کرے۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"والأفضل في الزكاة والفطر والنذر الصرف أولا إلى الإخوة والأخوات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأعمام والعمات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأخوال والخالات ثم إلى أولادهم ثم إلى ذوي الأرحام ثم إلى الجيران ثم إلى أهل حرفته ثم إلى أهل مصره أو قريته كذا في السراج الوهاج".

(کتاب الزکات،الباب السابع فی المصارف،ج:1،ص:190،دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے :

"والأفضل إخوته وأخواته ثم أولادهم ثم أعمامه وعماته ثم أخواله وخالاته ثم ذوو أرحامه ثم جيرانه ثم أهل سكته ثم أهل بلده كما في النظم. اهـ".

(کتاب الزکات،باب مصرف الزکات والعشر،ج:2،ص:354،سعید)

المحیط البرہانی میں ہے :

"في «العيون» : رجل ‌يعول ‌أخته أو أخاه أو عمه، فأراد أن يعطيه الزكاة إن لم يكن فرض عليه القاضي نفقته جاز؛ لأن التمليك من مولاه بصفة القربة يتحقق من كل وجه، فيتحقق ركن الزكاة، وإن كان القاضي فرض عليه نفقته، إن لم يحتسب المؤدى إليه نفقته جاز أيضاً، وإن كان يحتسب لا يجوز؛ لأن هذا أداء الواجب بواجب آخر".

(کتاب الزکات،ج؛2،ص:288،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں