کیا میری بہن میری بیوی کے بھائی سے نکاح کرسکتی ہے؟
آپ کی بہن آپ کی بیوی کے بھائی (آپ کے سالے) کے لیے نامحرم ہے، لہذا آپ کی بہن کا اس سے نکاح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ ان کے درمیان رضاعت وغیرہ کی حرمت کا رشتہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201880
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن