بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیڑی اور سگریٹ چھوڑنے کی قسم کھا کر حقہ پینا


سوال

بیڑی اور سگریٹ چھوڑ نے کی قسم کھائی، دل میں ارادہ بھی ان دونوں کا ہی تھا اور بعد میں حقہ شروع کردیا تو اب کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں حقہ پینے سے قسم نہیں ٹوٹی؛  لہذا کفارہ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔

تاہم واضح ہو کہ وہ حقہ  جس میں بدبو ہوتی ہے،اور مضر صحت ہو اس کا  پینا مکروہ ہے۔  (فتاوی دارالعلوم دیوبند ج۱۶ ص۱۳۶)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 743):

"الأيمان مبنية على الألفاظ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں