بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری سے نجات کے لئے دعا


سوال

میں تین سال سے بیمار ہوں، میرے  پیٹ میں بہت درد  رہتا ہے،ڈاکٹروں  کو بھی دکھایا ہے،میڈیکل رپورٹ میں بھی کوئی بیماری نہیں آ رہی، دوا بھی کوئی اثر نہیں کر رہی ،کوئی دعا بتادیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل مندرجہ ذیل دعا  پڑھنے کا معمول بنائے،  ان شاء اللہ جلد صحت یابی  نصیب  ہو جائے گی۔ 

" تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا." 

معارف القرآن ( از  مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ)  میں ہے:

"اور حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں ایک روز میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ باہر نکلا اس طرح کہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں تھا آپ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو بہت شکستہ حال اور پریشان تھا آپ نے پوچھا کہ تمہارا یہ حال کیسے ہوگیا اس شخص نے عرض کیا کہ بیماری اور تنگ دستی نے یہ حال کردیا آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں چند کلمات بتلاتا ہوں وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدسی جاتی رہے گی وہ کلمات یہ تھے:

(توکلت علی الحی الذی لا یموت الحمد للہ الذی لم یتخذ ولدا ... الآية) اس کے کچھ عرصہ بعد پھر آپ اس طرف تشریف لے گئے تو اس کو اچھے حال میں پایا آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا اس نے عرض کیا کہ جب سے آپ نے مجھے یہ کلمات بتلائے تھے میں پابندی سے ان کو پڑھتا ہوں (ابویعلی و ابن سنی از مظہری) ۔"

( تفسیر سورة بنی اسرائیل  آیت 111)

الفردوس بمأثور الخطاب للديلمي میں ہے:

" ٨٣٩٥ - أبو هريرةإذا أصابك سقم أو فقر فقل توكلت على الحي الذي لا يموت الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبیرا."

( باب الياء، ٥ / ٣٤٩، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں