بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی وجہ سے بچوں کے نام تبدیل کرنا


سوال

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرے تین بچے ہیں :

  امیمہ عقیل (  6اکتوبر 2011) 

حذیفہ احمد  ( 6 جون 2015 )

 ریان احمد  ( 13 ستمبر 2018 )

تینوں بہت کمزور ہیں، ضد بہت کرتے ہیں،  ہڈیوں کا ڈھانچہ ہیں،  حذیفہ تو بہت ضد اور تنگ کرتا ہے۔

مجھے کسی نے کہا ہے کہ ان کے نام صحیح نہیں ہیں،  تبدیل کر دو تو کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب

نام کا انسان کی صحت پر اثر انداز ہونے کا یا نام کے بھاری ہونے کا عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے، شریعت مطہرہ نے  اولاد کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا  ہے، نام اچھا ہونے کے باوجود اگر بچہ بیمار ہو تو یہ بیماری اللہ کی طرف سے ہے، اس کا  نام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

لہذا صورت مسئولہ میں سائل  کو بچوں کے ناموں کے حوالہ سے تشویش کا شکار نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ   تینوں بچوں کے نام اچھے ہیں، تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، بچوں کی صحت کے لیے طبی معائنہ کرا لیا جائے، نیز درج ذیل دعا پڑھ کے بچوں پر  دم کیا جائے ،  اور مذکورہ کلمات بچوں کو یاد بھی کرا دیے جائیں، اور  انہیں  ان کلمات کے پڑھنے کا عادی بنایا  جائے۔

" تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيّ الَّذِي لَا يَمُوت الْحَمْدُ للهِ الَّذِي لَمْ يتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرا."

بچوں ضد کے خاتمہ  کے لیے   درج ذیل  دعا  کے پڑھنے اور ان پر دم کرنے  کا اہتمام کریں:

{ وَخَشَعَتِ الْأَصْواتُ لِلرَّحْمنِ فَلا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْساً} 

  (اعمال قرآنی ص: 134 ط: دار الاشاعت)

الفردوس بمأثور الخطاب للديلميمیں ہے:

" ٨٣٩٥ - أبو هريرة:

إذا أصابك سقم أو فقر فقل توكلت على الحي الذي لا يموت الحمد لله لذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا."

( باب الياء، ٥ / ٣٤٩، ط: دار الكتب العلمية بيروت )

نیز: ضد کرنے کی وجہ تلاش کر کے اس کا حل کریں۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں