بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لا علاج بیماریوں کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے پچاس سال سے بد ہضمی اور گیس کی شکایت ہے۔ کافی علاج کے بعد کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ از راہ کرم کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں کہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل ہو جائے۔

جواب

بیماری اور پریشانی سے حفاظت اور چھٹکارے کے لیے مسنون عمل نماز حاجت ہے۔ دو رکعت نفل کی نیت سے نماز حاجت کا اہتمام کیجیے، اور اس کے بعد نماز حاجت کی مسنون دعا پڑھ کر دعا کرتے رہیں۔ امید ہے خدا تعالی عافیت والا معاملہ فرمائیں گے۔ نماز حاجت کا طریقہ جامعہ کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

حاجات اور مرادیں پوری ہونے کے لیے دعا

ایسی بیماریاں جو لا علاج ہوچکی ہوں، ان کے لیے سورہ انبیا کی آیت نمبر 83 سے ماخوذ دعا:

’’رَبِّ أَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ‘‘

کثرت سے پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143604200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں