بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کے سبب روزہ رکھنے کی طاقت نہیں


سوال

میری والدہ کو کینسر ہے، اور گردہ کا بھی مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے روزہ رکھنے سے منع کیا ہے،  تو اب ان کے لیے کفارہ کیا ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ خاتون  بیماری کے سبب روزہ رکھنے کی فی الحال طاقت نہیں رکھتیں تو اس صورت میں  ان پر روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہ ہوگا، البتہ صحت ہوجانے کے بعد ان روزوں کی قضا لازم ہوگی، تاہم اگر صحت  نصیب  نہ ہو  یا ماہر ڈاکٹر کی رائے یہ ہے کہ زندگی بھر یہ روزہ نہیں رکھ سکتیں اور اس بات کی امید بھی نہیں ہے کہ سردی کے ایام میں وہ روزوں کی قضا کرسکیں تو اس صورت میں فی روزہ ایک فدیہ دینا یا فدیہ دینے  کی وصیت کرنا لازم ہوگا۔

ایک روزے کا فدیہ ایک صدقہ فطر کی مقدار ہے، یعنی گندم کے اعتبار سے دینا ہو تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت۔ فقط وللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں