بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بے چینی و گھبراہٹ کے عالم میں پڑھی جانے والی دعا


سوال

میں بہت بےچینی کے عالَم میں ہوں،  مجھے کچھ یاد بھی نہیں رہتا ،دل بےچین رہتا ہے ، کیا کروں؟

جواب

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ  نبی کریم ﷺ کرب اور پریشانی کے وقت یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔ دعاءِ کرب درج ذیل ہے:

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

ترجمہ : اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو بڑا عظیم اور بردبار ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو زمین و آسمان اور عرش کریم کا رب ہے۔

نیز آپ پاک صاف اور باوضو رہا کریں،پنج وقت نمازیں وقت پر ادا کریں، قرآن مجید کی تلاوت اور درود شریف کثرت سےپڑھنے کے ساتھ درج ذیل دعا کا اہتمام کیا جائے:

" اَللّٰهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُوْ فَلَا تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ وَّأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهٗ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ "

ترجمہ:" اے اللہ! میں تیری رحمت کی امید کرتا ہوں تو مجھے پل بھر بھی میرے سپرد نہ کر، اور میرا سارا حال درست کردے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔"

(سنن أبي داود، 7/421، دارالرسالۃ)، (مصنف ابن أبي شيبة، 6/20، مکتبۃ الرشد)، (حصن حصین)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں