بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیع ایجاب وقبول سے تام ہو جاتی ہے


سوال

  مالک مکان نے مکان بیچ دیا،  قبضہ چھ مہینوں کے بعد دے گا جب خریدار  رقم پوری ادا کردے گا ۔ان چھ مہنیوں کے دوران مالک مکان اس مکان کو کرائے پر  دے سکتا ہے اور کرایہ اپنے پاس رکھ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بیع ایجاب وقبول   سےتام ہو چکی ہے، اگرچہ مشتری کو  فی الحال مبیع پر قبضہ نہیں ملا، قیمت موصول ہونے تک بائع  کے لیے مکان کرائے پر دے کر  کرایہ حاصل کرنا جائز نہیں ہے، اگر مکان کرایہ پر  ہے تو کرایہ خریدار  کا ہوگا۔

العناية شرح الهداية میں ہے:

"(البيع ينعقد بالإيجاب والقبول) الانعقاد هاهنا تعلق كلام أحد العاقدين بالآخر شرعا على وجه يظهر أثره في المحل. والإيجاب الإثبات."

(کتاب البیوع، ج: 6، صفحہ: 248، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں