بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی کوئی اولاد نہیں تھی


سوال

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اولاد ہوئی تھی ؟ اور یہ جو بات مشہور ہے کہ ان کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے ضائع ہو گیا تھا یہ بات درست ہے یا نہیں؟

جواب

امّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاحضوراکرمﷺ کی ازواجِ مطہرات میں سے ہیں،  امّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

سوال میں جو بات پوچھی گئی ہے نہ تو وہ مشہور ہے اور نہ ہی کسی مستند حوالے سے ثابت ہے۔

نیز  ایسی باتوں میں الجھنے اور اس کے تتبع میں پڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"[تتمة] يكره الجدل في أن لقمان وذا القرنين وذا الكفل أنبياء أم لا، وينبغي أن لايسأل الإنسان عما لا حاجة إليه كأن يقول: كيف هبط جبريل وعلى أي صورة رآه النبي صلى الله عليه وسلم وحين رآه على صورة البشر هل بقي ملكا أم لا؟ وأين الجنة والنار ومتى الساعة ونزول عيسى؟ وإسماعيل أفضل أم إسحاق وأيهما الذبيح؟ وفاطمة أفضل من عائشة أم لا؟ وأبوا النبي كانا على أي دين؟ وما دين أبي طالب؟ ومن المهدي إلى غير ذلك مما لا تجب معرفته ولم يرد التكليف به."

(مسائل شتى، ج:6، ص:754، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144206200321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں