بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس سالہ بچہ کےروزہ توڑنے کاحکم


سوال

دس سال کا بچہ روزہ توڑے تو کیا حکم ہے؟

جواب

دس سال کا بچہ نابالغ ہے،لہٰذا روزہ رکھ کر توڑنے کی وجہ سے نہ تو اس پر اس روزہ کی قضالازم ہوگی اور نہ ہی کفارہ لازم ہوگا، اگرالبتہ بالغ توڑے تو قضا اور کفارہ دونوں اس کے ذمہ لازم ہوگا۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

'' ويؤمر الصبي بالصوم إذا أطاقه، ويضرب عليه ابن عشر كالصلاة في الأصح''.

'' (قوله: ويؤمر الصبي) أي يأمره وليه أو وصيه، والظاهر منه الوجوب، وكذا ينهى عن المنكرات ليألف الخير ويترك الشر، ط (قوله: إذا أطاقه) يقال: أطاقه وطاقه طوقاً إذا قدر عليه، والاسم الطاقة، كما في القاموس قال ط: وقدر بسبع والمشاهد في صبيان زماننا عدم إطاقتهم الصوم في هذا السن. اهـ. قلت: يختلف ذلك باختلاف الجسم واختلاف الوقت صيفاً وشتاءً، والظاهر أنه يؤمر بقدر الإطاقة إذا لم يطق جميع الشهر (قوله: ويضرب) أي بيد لا بخشبة و لايجاوز الثلاث، كما قيل به في الصلاة، وفي أحكام الأسروشني: الصبي إذا أفسد صومه لايقضي؛ لأنه يلحقه في ذلك مشقة بخلاف الصلاة فإنه يؤمر بالإعادة؛ لأنه لايلحقه مشقة."

(ج:2،ص:409،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں