بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کوحرام دودھ پلانا


سوال

میں یہاں جاپان میں رہتی ہوں،  یہاں بچے کے لیے حلال دودھ میسر نہیں اور بچہ ماں کا دودھ بھی نہیں لیتا،  دوسرے ملک سے حلال منگواتے ہیں،  اب وہ دودھ  چوں کہ آن لائن آتا ہے تو  اس میں بہت دیر بھی ہو جاتی  ہے، بعض اوقات  عام دودھ بچے کو  راس نہیں آتا،  اس سے اس کا معدہ  متاثر ہو جاتا ہے  تو  کیا اس کو  وہ  حرام  دودھ  دیا  جا سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئو لہ میں  اللہ تبارک وتعا لی نے انسان کے لئے بعض چیزوں کو حلال اور بعض کو حرام کیا  ہے اور اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا کہ کھا ؤ پاک چیزوں میں سے  لہذا  بچہ کو  حلال( اونٹنی ،گائے ،بھینس،بکری، ) جانوروں کاہی دودھ پلا  یا جائے حرام جانوروں کا دودھ پلانا جائز نہیں ہے ۔

"يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ خُذُوْا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّكُلُوْا وَٱشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْٓا إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُسْرِفِينَ ٣١ قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ ٱللّٰهِ ٱلَّتِيٓ أَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَٱلطَّيِّبٰتِ مِنَ ٱلرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ ءَامَنُوْا فِي ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا خَالِصَةً يَّوْمَ ٱلْقِيٰمَةِ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْأٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ ٣٢(سورة الاعراف)"

"يَٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ ٱلطَّيِّبٰتِ وَٱعْمَلُوْا صٰلِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْم ٥١  (سورة المؤمنون) "

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100995

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں