بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کی بازار کے ٹیکس کی رسید نہ کٹانے کی صورت میں قربانی کا حکم


سوال

بازاری ٹیکس کی رسید کٹائے  بغیر خرید شدہ جانور کی  قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ 

جواب

اگر ٹیکس  حکومت یا اس کے مجاز ادارے کی طرف سے ہو اور  بقدرِ ضرورت ہو اور اس کی وصولی کا طریقہ مناسب ہو اوروصول کردہ  ٹیکس کی رقم کو ملک و ملت کی واقعی ضرورتوں اور مصلحتوں  پر صرف کیاجائے تو وہ ٹیکس ادا کرنا جائز انتظامی حکم ہے البتہ مذکورہ صورت میں جانور کی قربانی جائز ہوجائے گی ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں