جانور اگرغشی کی حالت میں ہوتو اس کاذبح کرنا کیساہے؟
اگر جانور غشی کی حالت میں ہے اور اس کی روح نہیں نکلی تو اسے ذبح کرنا جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا گوشت حلال ہے، لیکن اگر اکثر رگیں کاٹنے سے پہلے جانور کی روح نکل گئی تو جانوار مردار ہے، اس کا گوشت کھانا حلال نہیں۔
واضح رہے کہ جانور کو ذبح سے پہلے خود بے ہوش کرنا شرعاً درست نہیں۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200199
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن