بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کی نیت سے خریدی گئی زمین پر زکوۃ لازم ہے؟


سوال

ہم نے پانچ مرلے زمین خرید ی تھی،ہمارا وہاں گھر بنانے کا ارادہ نہیں ہے، بلکہ دس بارہ سال یا جب ضرورت پڑی تو  بیچ دیں گے، کیا اس زمین پر زکوٰۃ لازم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے مذکورہ  زمین بیچنے کی نیت سے خریدی تھی تو اس کی قیمتِ فروخت پر ہر سال زکوة فرض ہوگی، یعنی جب زکوة کا سال پورا ہو، اس وقت مارکیٹ ویلو یعنی قیمتِ فروخت کا اعتبار ہوگا، اور اس کا چالیسواں حصہ (یعنی ڈھائی فیصد) بطورِ زکوة ادا کرنا لازم ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنةً ما كانت إذا بلغت قيمتها نصاباً من الورق والذهب، كذا في الهداية. ويقوم بالمضروبة، كذا في التبيين۔ وتعتبر القيمة عند حولان الحول بعد أن تكون قيمتها في ابتداء الحول مائتي درهم من الدراهم الغالب عليها الفضة، كذا في المضمرات"

 (کتاب الزکاۃ،الفصل الثانی فی العروض:ج1، ص:179،ط: رشیدیه)

بدائع الصنائع میں ہے:

"لأن الواجب الأصلي عندهما هو ربع عشر العين وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا".

 (کتاب الزکاۃ،فصل فی صفة الواجب فی اموال التجارۃ،ج:2، ص: 22، ط: دارالكتب العلمیة)

فتاوی شامی میں ہے :

"(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه فتح."

(كتاب الزكوة، باب زكوة الغنم، ج:2، ص:285، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101784

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں