بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیعانہ ضبط کرنا


سوال

پانچ سو گز کے پلاٹ کا سودا دو کڑوڑ پانچ لاکھ میں طے ہوا اٹھارہ لاکھ روپے بیعانہ ادا کیا گیا 26 دن میں بقایا رقم ادا کرنی تھی جو دوسری پارٹی نے نہیں دی جسکی وجہ سے ڈیل کینسل ہوگئی معاہدہ زبانی تھا جس میں بیعابہ کی رقم ضبط کرنے کا تھا ۔جسکا پلاٹ تھا اس نے پھر کسی دوسرے کو ایک کروڑ ستائسی لاکھ کا بیچ دیا اب جسکا پلاٹ تھا وہ بول رہا ہے کہ پچھلی پارٹی نے دو کروڑ پانچ لاکھ کا خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جو کہ وہ لوگ پورا نہیں کرسکے اس لیے میں نے دوسری پارٹی کو ایک کروڑ ستائسی میں اپنا پلاٹ بیچا جس سے میرا نقصان ہوگیا سوال صرف اتنا معلوم کرنا یے کہ بیعانہ واپس نہیں کرنا کیا درست عمل ہے اور حلال پیسہ ہے؟

جواب

بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں بیعانہ ضبط ہونے کی شرط کے ساتھ سودا کرنا شرعا درست نہیں تھا،تاہم اگرسودا کرنے کےبعدکسی وجہ سے پہلی پارٹی سے سودا ختم ہوگیاہے تو شرعی اعتبار سے اس کی بیعانہ کی رقم بھی واپس کرنا ضروری ہے،بیعانہ کی رقم ضبط کرلینا ،واپس نہ کرناشرعا جائز نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي كذا في البحر الرائق."

(2/167، فصل فی التعزیر،ج2،ص167، ط: رشیدیه)

مشکاۃ المصابیح میں ہے: 

"عن عمرو بن شعیب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع العربان. رواه مالك وأبوداؤد وابن ماجه".

وفي الهامش:(قوله: "بيع العربان" وهو أن يشتري السلعة ويعطي البائع درهماً أو أقلّ أو أكثر على أنه إن تمّ البيع حسب من الثمن وإلا لكان للبائع ولم يرجعه المشتري، وهو بيع باطل؛ لمافيه من الشرط والغرر."

( کتاب البیوع، باب المنهی عنها من البيوع، الفصل الثانی، صفحہ: 248 ط: قدیمی)   

حجة الله البالغة  میں ہے:

"ونهى عن بيع العربان أن يقدم إليه شيء من الثمن، فإن اشترى حسب من الثمن، وإلا فهو له مجانا وفيه معنى الميسر."

(البيوع المنہی عنہا، ج: 2، صفحہ: 167، ط: دار الجيل، بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100419

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں