بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں ،اولاد کی نعمت سے محروم ہوں ، دو مرتبہ اسقاط ِ حمل ہوا ہے ،برائے مہربانی میرے لیے دعا کیجیے اور وظائف بتادیں ، اللہ مجھے اولاد سے نواز دیں!

جواب

 استغفار اور صدقے کی کثرت کریں، اور  ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا مانگیں:

"{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}"

قرآن مجید میں ہے :

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا (سورة نوح10)

ترجمہ:(اور اس سمجھانے میں ) میں نے( ان سے یہ  کہا )کہ تم اپنے پروردگار سے اپنے گناہ بخشواؤ بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے ،کثرت سے تم پر بارش بھیجے گا اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لیے باغ لگا دے گا اور تمہارے لیے نہریں بہا دے گا ۔(بیان القرآن )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100971

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں