بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بواسیر کی وجہ سے خون نکلنے سے روزہ کا حکم


سوال

 سحری اور نماز کے بعد بواسیر کا کافی زیادہ خون آیا ہے اور پیاس اور گھبراہٹ   محسوس هو رہی ہے،  کیا میرا روزہ هو جائے گا یا مجھے کچھ کھا پی لینا چاہیے ؟

جواب

روزے  کی حالت میں بواسیر  کی وجہ سےخون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہذا اگر آپ نے اس   کے بعد کچھ کھا یا پیا نہیں اور نہ ہی اور کوئی روزہ کے منافی عمل کیا تو آپ کا روزہ صحیح ہوجائے گا، اوراگر خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے شدید کمزوری لاحق ہونے کی وجہ سے  روزہ توڑدیا یا کوئی تر دوا بواسیر کے مسوں پر لگا کر اس کو اندر کردیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس کے بدلے ایک روزے کی قضا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201212

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں