بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بواسیر میں روزے کا حکم


سوال

کیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟

جواب

روزے  کی حالت میں بواسیر  کی وجہ سےخون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہذا اگر بواسیر کا مریض روزے رکھنا چاہے تو روزہ صحیح ہوجائے گا،البتہ اگر خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے شدید کمزوری لاحق ہونے کی وجہ سے  روزہ توڑدیا یا کوئی تَر  دوائی بواسیر کے مسوں پر لگا کر اس کو اندر کردیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس کے بدلے اس  ایک روزے کی قضا لازم ہوگی۔

الدر المختار میں ہے:

"حتى بلغ موضع الحقنة فسد...

وفي الرد: هي دواء يجعل في خريطة من أدم يقال لها المحقنة مغرب ثم في بعض النسخ المحقنة بالميم وهي أولى قال في الفتح: والحد الذي يتعلق بالوصول إليه الفساد قدر المحقنة."

(الدر المختار مع رد المحتار،397/2، سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144309100553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں