بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کو زکاۃ دے کرحیلہ کرنے کا حکم


سوال

کیا بیٹی کو زکوٰۃ  دےکر حیلہ کرسکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہےکہ   آدمی کا اپنی اولاد کوزکوٰۃ دینا شرعاً جائز نہیں، ہاں اگر   آدمی کا داماد غریب  اور مستحقِ زکوٰۃ ہے،تو سسر اپنے داماد کو زکوٰۃ دے سکتاہے، جب داماد زکوٰۃ کا مالک بن جائے تو  پھر وہ اپنی اہلیہ پر  بھی خرچ  کر سکتاہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم".

(کتاب الزکاۃ،فصل حولان الحول ھل ھو من شرائط اداء الزکاۃ،ج:2،ص: 50،ط:دارالفکربیروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں