بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

باتھ روم کی بیرونی دیوار پر کلمہ طیبہ یا قرآنی آیت لکھنا


سوال

گھر کے گیراج کے اوپر باتھ روم ہے جس کی بیرونی دیوار گلی میں سے نظر آتی ہے، کیا باتھ روم کی اس بیرونی دیوار پر کلمہ طیبہ یا کوئی قرآنی آیت لکھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح ہو کہ قرآن کی آیات یا کلمہ طیبہ وغیرہ  لکھنے یا لکھوانے کے وقت ضروری ہے کہ ایسی جگہ پر ہو جہاں اس کے احترام  اور  تعظیم میں کمی نہ آئے،  صورت مسئولہ میں باتھ روم کی بیرونی دیوار پر قرآنی آیت یا کلمہ طیبہ نہ لکھا جائے،یہ ادب کے خلاف ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

" وقدمنا قبيل باب المياه عن الفتح أنه تكره كتابة القرآن وأسماء الله - تعالى - على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش، وما ذاك إلا لاحترامه، وخشية وطئه ونحوه مما فيه إهانة فالمنع هنا بالأولى ما لم يثبت عن المجتهد أو ينقل فيه حديث ثابت فتأمل۔"

(۲ ؍ ۲۴۶، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں