کیا باتھ روم کے اندر وضو بنانا جائز ہے اور اگر باتھ روم کے اندر واش بیسن ہو تو واش بیسن کے اندر وضو بنا سکتے ہے ؟
واش بیسن چاہے اٹیچ باتھ یا باتھ روم کے اندر ہو یا باہر الگ سے لگا ہو، اس پر کھڑے ہوکر وضو کرنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ قضائے حاجت کی جگہ سے الگ ہٹ کرکسی پاک جگہ قبلہ رخ بیٹھ کر سنت کے مطابق وضو کیا جائے۔
در مختار میں ہے :
"ومن آدابه استقبال القبلة ... والجلوس في مكان مرتفع."
(فتاوی شامی ،کتاب الطہارۃ ،سنن الوضوء ،ج:1،ص:124،سعید)
وفيه أيضا:
"ومن منهياته: التوضؤ بفضل ماء المرأة وفي موضع نجس؛ لأن لماء الوضوء حرمة."
(فتاوی شامی ،کتاب الطہارۃ،سنن الوضوء،ج؛1،ص:133،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505100659
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن