میں کبھی کبھار وقت کی کمی کے باعث یا کموڈ کے گندے ہونے کی وجہ سے شینک یعنی ہاتھ دھونے کی جگہ پر کھڑے ہو کے پیشاب کر دیتا ہوں اور بعد میں پانی بہا کر صاف کر دیتا ہوں۔
کیا ایسا کرنا بالکل ناجائز ہے؟ کیا اس عمل میں بہت بڑی برائی یا گناہ ہے؟
شرعی عذر کے بغیر کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے، خصوصًا ایسے کسی مقام پر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا جس میں پیشاب کی چھینٹیں آنا یقینی ہو ، یا وہ مقام پیشاب کے لیے مختص نہ ہو، جیسے بیسن وغیرہ تو ممانعت زیادہ شدید ہوگی، لہذا صورتِ مسئولہ میں بلاعذر بیسن میں پیشاب کرنے سے اجتناب لازم ہے، پس کموڈ اگر صاف نہ ہو تو استعمال سے پہلے صاف کرلیا جائے، بیسن میں ہرگز پیشاب نہ کیا جائے، نیز اس طرح کی جگہوں پر پیشاب کرنا، دماغی کم زوری کا بھی باعث ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے ممانعت کی دلیل
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207201638
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن