لڑکیوں میں بشامہ نام رکھنا کیسا ہے؟
بشامہ ایک خوشبو دار درخت کا نام ہے ،جس سے مسواک بنایا جا تا ہے ،اس معنی کے اعتبار سے لڑکیوں کا یہ نام رکھنا درست ہے ، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔
القاموس الوحید میں ہے :
"البشامة:ایک خوشبودار درخت جس کی لکڑی کی مسواک بنائی جاتی ہے. "
(ص:168،ادارہ اسلامیات)
لسان العرب میں ہے :
"والبشام: شجر طيب الريح والطعم يستاك به. وفي حديث عبادة: خير مال المسلم شاة تأكل من ورق القتاد والبشام. وفي حديث عمرو بن دينار: لا بأس بنزع السواك من البشامة."
(فصل الباء،ج:12،ص:50،دار صادر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411101463
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن