بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بسائل نام رکھنا


سوال

بسائل نام کا معنی کیا ہے؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ یہ نام ''س'' پر ہے یا ''ص'' پر ؟"

جواب

"بسائل" عربی زبان میں "بَسِیلۃ" کی جمع ہوسکتا ہے، اور بسیلہ کے معنیٰ "کڑوی چیز، لوگوں کا بچایا ہوا مشروب"۔ یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ بہتر ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

"بصائل"عربی زبان کا لفظ نہیں۔

شرح ابن عقیل میں ہے:

"من أمثلة جمع الكثرة فعائل وهو لكل اسم رباعي بمدة قبل آخره مؤنثا بالتاء نحو سحابة وسحائب ورسالة ورسائل وكناسة وكنائس وصحيفة وصحائف وحلوبة وحلائب أو مجردا منها نحو شمال وشمائل وعقاب وعقائب وعجوز وعجائز."

 (شرح ابن عقيل على ألفية ابن مالك، ج:4، ص132، فصل: جمع التكسير ، ط: دار التراث - القاهرة)

لسان العرب میں ہے:

"والبسيلة: عليقمة في طعم الشيء. والبسيلة: الترمس؛ حكاه أبو حنيفة، قال: وأحسبها سميت ‌بسيلة للعليقمة التي فيها......والبسيلة والبسيل: ما يبقى من شراب القوم فيبيت في الإناء؛ قال بعض العرب: دعاني إلى ‌بسيلة له."

(لسان العرب،‌‌حرف اللام،  ‌‌فصل الباء الموحدة،11/ 54، الناشر: دار صادر - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں