بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بس میں سفر کے دوران دلائل الخیرات پڑھنا


سوال

 دورانِ  سفر پبلک بس میں کتاب  "دلائل الخیرات"  کی تلاوت کر سکتے  ہیں!

جواب

سفر کے دوران  ذکر واذکار کا اہتمام کرناچاہیے، لہذا سفر کے دوران ” دلائل الخیرات “ پڑھنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ  جس وقت   دل جمعی اور یک سوئی میسر ہو   اس وقت پڑھنا زیادہ بہتر ہے، اسی طرح  اگر  کوئی شخص  کسی شیخ سے بیعت ہو اور انہوں نے اس کے لیے کوئی وقت تجویز کیا ہو  تو اس کے بتائے ہوئے وقت پر  ان اذکار کا  اہتمام کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں