بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

برزہ نام رکھنا


سوال

برزہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"برزہ"  ایک مشہور  صحابیہ حضرت برزہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا کا نام ہے، جو کہ حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ (المتوفی:41ھ) کی زوجہ محترمہ تھیں، حجۃ الوداع کے موقع پر آپﷺ سے بیعت کرکے مشرف بااسلام ہوئیں، لہذا  صحابیہ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے بچی کا نام "برزہ"  رکھنا    باعثِ  برکت  ہے۔

الطبقات الکبری لابن سعد میں ہے:

"بَرْزَةُ بِنْت  مسعود بن عمرو بن عمير الثقفي، وأمها أمة بنت خلف بن وهب بن حذافة بن جمح. تزوجها صفوان بن أمية بن خلف الجمحي فولدت له عبد الله الأكبر وهو الطويل قتل مع عبد الله بن الزبير يوم قتل. وولدت أيضا لصفوان هشاما الأكبر وأمية وأم حبيب. أسلمت برزة وبايعت رسول الله، صلى الله عليه وسلم، في حجة الوداع."

(تسمية غرائب نساء العرب المسلمات المهاجرات المبايعات، ج:8، ص:297، ط:دارصادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں