بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حديث ’’برکت تین چیزوں میں ہے، جماعت میں، ثرید میں، سحری میں‘‘ کا حوالہ وتحقیق


سوال

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: برکت تین چیزوں میں ہے:  جماعت میں،  ثرید میں، سحری کھانے میں.

کیا یہ حدیث احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟رہنمائی فرمائیں.

جواب

مذکورہ روایت حدیث کی بعض کتب میں موجود ہے ، حدیث کے الفاظ مع حوالہ ملاحظہ فرمائیے : 

" عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَرَكَةُ فِي ثَلَاثَةٍ: فِي الْجَمَاعَةِ، وَالثَّرِيدِ، وَالسَّحُورِ. "

تخريج : 

 أخرجه الطبراني (المتوفى: 360هـ) في المعجم الكبير (6/ 251) برقم (6127)، ط/ مكتبة ابن تيمية - القاهرة .

والبيهقي (المتوفى: 458هـ) فيشعب الإيمان، (10/ 24) برقم (7114)، ط/ مكتبة الرشد للنشر والتوزيع بالرياض، 1423هـ . 

وأبو طاهر الأنباري (المتوفى: 476هـ) في "المشيخة" (ص: 138) برقم (62)، ط/ مكتبة الرشد - الرياض، 1418هـ . 

حكم حديث : 

علامه مناوی رحمہ اللہ (المتوفى: 1031ھ) فرماتے ہیں کہ اس روایت کی سند میں بصری (ابو عبد اللہ البصری) ہیں جو کہ پہچانے نہیں جاتے، ان کے علاوہ سب راوی ثقه  ہیں ۔

علامہ مناویرحمہ اللہ  کی عبارت ملاحظہ فرمائیے : 

"وفيه البصري لا يعرف، وبقيته ثقات."

(التيسير بشرح الجامع الصغير، حرف الباء (1/ 439) ، ط/ مكتبة الإمام الشافعي - الرياض، 1408هـ)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144504101074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں