بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش میں نہانے سے غسل کا حکم


سوال

کیا جنبی  کے لیے رفعِ  جنابت  کے لیے بارش میں نہانا کافی ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ غسل صحیح ہونے کے لیے نیت کرنا فرض نہیں ہے، اس لیے اگر نیت کے بغیر غسل کیا گیا تو غسل صحیح ہو جائے گا۔لہذا صورتِ مسئولہ میں   جنبی شخص نے بارش میں نہانے کے دوران غسل کے فرائض پورے کر لیے ہوں یعنی جسم سے ظاہری نجاست دور کرنے کے بعد  کلی کی ہو اور ناک میں بھی پانی ڈالا ہو اور بارش میں اتنا بھیگ گیا ہو کہ جسم کا کوئی حصہ خشک نہ رہ گیا ہوں،تو ایسی صورت میں اس کا  غسل ہو جائے گا،اعادہ کی ضرورت نہیں ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولا شك أن الغسل بالماء الجاري وما في حكمه من الغدير أو الصب الكثير الذي يذهب بالنجاسة أصلا ويخلفه غيره مرارا بالجريان أقوى من الغسل۔۔۔(قوله: أو صب عليه ماء كثير) أي: بحيث يخرج الماء ويخلفه غيره ثلاثا۔۔۔قول: لكن قد علمت أن المعتبر في تطهير النجاسة المرئية زوال عينها ولو بغسلة واحدة۔۔۔۔فلا يشترط فيها تثليث غسل ولا عصر، وأن المعتبر غلبة الظن."

(كتاب الطهارة، ‌‌باب الأنجاس، ج:1، ص:332، ط: سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

'' يسن أن يبدأ بالنية بقلبه، ويقول بلسانه: نويت الغسل؛ لرفع الجنابة أو للجنابة'."

(كتاب الطهارة، الباب الثاني في الغسل، الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل، ج:1، ص:14، ط: رشیدیة)

حاشيۃ الطحطاوی میں ہے:

"يسن في الاغتسال اثنا عشر: " الأول ": الابتداء بالتسمية"؛ لعموم الحديث: "كل أمر ذي بال"، "و" الابتداء بـ "النية"؛ ليكون فعله تقرباً يثاب عليه كالوضوء، والابتداء بالتسمية يصاحب النية؛ لتعلق التسمية باللسان والنية بالقلب".

(‌‌‌‌كتاب الطهارة، فصل في سنن الغسل، ص:104، ط: دار الكتب العلمية)

الفقہ الإسلامی وأدلتہ میں ہے:

'' وأوجب الجمهور (غير الحنفية) النية للغسل كالوضوء ؛ للحديث: «إنما الأعمال بالنيات».والابتداء بالنية عند الحنفية سنة؛ ليكون فعله تقرباً يثاب عليه، كالوضوء." 

(‌‌‌‌‌‌الباب الأول: الطهارات الوسائل، ‌‌الفصل الخامس: الغسل خصائصه، المطلب الثالث ـ فرائض الغسل، ج:1، ص:527، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں