بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے پانی سے بیماریوں کا علاج ہوتا ہے؟ یا کالے جادو کا علاج ہوتا ہے؟


سوال

بارش کے پانی سے بیماریوں کا علاج ہوتا ہے؟ یا کالے جادو کا علاج ہوتا ہے؟

جواب

قرآن کریم اور ذخیرہ حدیث میں بارش کے پانی سے متعلق سوال میں مذکورہ  خصوصیت اور فضیلت  کا ذکر ہمیں نہیں ملا، ہاں! اگر کسی کے تجربہ سے یہ بات ثابت ہو کہ بارش کا پانی  بیماریوں یا کالے  جادو میں فائدہ دیتا ہے ، تو استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ بعض لوگ جو اس بات کو حدیث کی طرف منسوب کرتے ہیں،  یہ غلط  اور گناہ کی بات ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200469

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں