بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے پانی پر کوئی سورت پڑھ کر پینے سے اولاد ملنا


سوال

بارش کے پانی پر کون سی سورت پڑھ کر پینے سے اولاد پیدا ہوتی ہے؟

جواب

ایسی کوئی بات قرآن و حدیث سے تو  ثابت نہیں ہے، اگر یہ کسی بزرگ کے تجربہ سے ثابت ہو تب بھی اس کو شریعتِ  مطہرہ کی طرف سے ثابت شدہ اور یقینی نہیں سمجھنا چاہیے، البتہ کسی متبعِ  سنت بزرگ کا مجرب عمل ہونے کی صورت میں سنت سمجھے بغیر علاج کی نیت سے اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہوگی  ، بہرحال ہمارے علم میں ایسا کوئی نسخہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں