بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریعہ نام رکھنے کا حکم


سوال

میں نے اپنی بیٹی کانام بریعہ عثمان رکھا ہے،  کیا یہ نام اس کے لے ٹھیک ہے ؟ نیز اس کا مطلب کیا ہے؟ براۓمہربانی جلدی جواب دیں!

جواب

بَرِ یعَہ نام  کا معنی ہے: ساتھیوں سے فائق ہونا، صاحب کمال ہونا۔(القاموس الوحید، المادّۃ: ب/ ر/ ع، ص:160، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ ان صحابیات میں سے ہیں جو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرکے مشرف بااسلام ہوئیں، لہذا مذکورہ صحابیہ کے نام کے مناسبت سے بچی کا نام بریعہ  رکھنا افضل ہونے کے ساتھ ساتھ باعثِ برکت بھی ہے۔

الإصابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"بريعة بنت أبي حارثة بن أوس بن الدخيش الأنصارية من بني عوف الخزرج.

ذكرها ابن حبيب فيمن بايعن رسول الله صلى الله عليه وسلم".

(حرف الباء الموحدة، القسم الأول، ج:3، ص:451، ط:مکتبۃ الوراق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں