بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ضعیف العمر عورت کی عدت


سوال

والدہ ضعیف العمر ہیں،عدت کتنی ہوگی؟

جواب

اگر شوہر کا انتقال ہوگیا ہو تو  جوان اور ضعیف العمر دونوں قسم کی عورتوں کی عدت چار ماہ دس دن ہوتی ہے،اور طلاق کی صورت میں  بڑی عمر کی وہ عورت جس کو حیض نہیں آتا اس کی عدت تین ماہ ہے اور  جوان عورت اگر حمل سے ہے تو اس کی عدت بچہ جننے تک ہے، اور حمل نہیں ہے تو اس کی عدت تین حیض ہیں۔

سورۃ بقرۃ میں ارشاد باری تعالی ہے:

وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَاللّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔ (آیت نمبر:234)

قرآن کریم میں ہے:

وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ۔(سورۃ الطلاق،آیت 4)

قرآن کریم میں ہے:

وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلاَثَةَ قُرُوءٍ (البقرۃ:228)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

عدة الحرة في الوفاة أربعة أشهر وعشرة أيام سواء كانت مدخولاً بها أو لا (529/1) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201376

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں