بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

برہنہ ہونے سے وضو نہیں ٹوٹتا


سوال

کیا برہنہ ہونے سے بندے کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ وضوعموماً  پیش آنے والی ان چیزوں سے ٹوٹتا ہے جوذیل میں اختصار کے ساتھ درج ہیں:

1)پیشاب یا پاخانہ کا ہونا۔2)ہوا خارج ہونا۔3)مذی یا ودی کا نکلنا۔4)خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا۔5)منہ بھر کر الٹی یا قے کا ہوجانا۔6)ٹیک لگا کر یا لیٹ کر سوجانا۔7)بے ہوش ہوجانا یا غشی طاری ہوجانا۔8)بالغ آدمی کا رکوع سجدے والی نماز میں قہقہہ مار کر ہنسنا۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں صرف برہنہ ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔

"ألفتاوي الهندية"میں ہے:

"منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة...ومنها ما يخرج من غير السبيلين ويسيل إلى ما يظهر من الدم والقيح والصديد والماء...ومنها القيء لو قلس ملء فيه مرة أو طعاما أو ماء نقض. كذا في المحيط والحد الصحيح في ملء الفم أن لا يمكنه إمساكه إلا بكلفة ومشقة...ومنها النوم نقضه النوم مضطجعا في الصلاة وفي غيرها بلا خلاف بين الفقهاء وكذا النوم متوركا بأن نام على أحد وركيه. هكذا في البدائع وكذا النوم مستلقيا على قفاه. هكذا في البحر الرائق...ومنها الإغماء والجنون والغشي والسكرالإغماء ينقض الوضوء قليله وكثيره وكذا الجنون والغشي...ومنها الإغماء والجنون والغشي والسكرالإغماء ينقض الوضوء قليله وكثيره وكذا الجنون والغشي ... و القهقهة من الصبي في حال الصلاة لا تنقض الوضوء."

(ص:13،ج:1،کتاب الطهارة،الباب الثاني،ط:دار الفکر،بیروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101173

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں