بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پڑھائی میں دل لگانے کے لیے وظیفہ


سوال

میرا بچہ 5 سال کا ہو رہا ہے، لیکن اس کا پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا، کبھی کہو کہ پڑھنے جاؤیا گھر بیٹھ کر پڑھو تو رونے لگ جاتا ہے، برائے مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا دعا بتا دیں جس سے پڑھائی میں دل لگے!

جواب

واضح رہے کہ آپ کابیٹافی الحال کم عمر ہے ،لہذا کم  عمری ہی میں  اچھے طور طریقہ کا عادی  بنالیجیے،گھر کاایسا ماحول بنائیں  کہ جس میں وہ پڑھنے کی طرف راغب ہو ،بیٹےکو یہ دعا یاد کروائیں: "رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَيَسِّرْ لِيٓ أَمْرِيْ وَٱحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِي"اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف  پڑھ کر مذکورہ دعا کا ورد کر نے تلقین  کیجیے،  اور آپ بھی یہ دعا ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں اور  بیٹے کے لیے کثرت سے دعاؤں کا اہتمام کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں