بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بریلوی مسلک میں رشتہ دینا


سوال

بریلوی حضرات میں رشتہ دینا یا کرنا دیوبندی مسلک کے لیے مناسب ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ  دیوبندی لڑکے / لڑکی کا نکاح بریلوی مسلک  سے تعلق رکھنے والے کے ساتھ جائز ہے، البتہ نکاح کے رشتہ کو دائمی طور پر خوش گوار  بنانے کے لیے میاں بیوی کے درمیان مذہبی وذہنی ہم آہنگی ہونا نہایت ضروری ہے اور مسلک میں اختلاف ہونے کی صورت میں نکاح کے رشتہ میں دوام مشکل ہوتا ہے؛ لہٰذا اگر ہم مسلک مناسب لڑکا مل جائے تو اس کو ترجیح دینا چاہیے؛ تاکہ ازدواجی زندگی اختلاف کا شکار نہ ہو۔اور اگر کسی بریلوی مرد و عورت کے عقائد حد شرک تک پہنچے ہوئے ہوں تو ایسی صورت میں ان کے ساتھ مناکحت جائز نہیں ۔

قرآن مجید میں ہے :

"{وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ وَلَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُولَئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ} "[البقرة: 221]

بدائع الصنائع میں ہے:

"ومنها: أن لاتكون المرأة مشركةً إذا كان الرجل مسلمًا فلايجوز للمسلم أن ينكح المشركة؛ لقوله تعالى: ﴿ولاتنكحوا المشركات حتى يؤمن﴾، ويجوز أن ينكح الكتابية؛ لقوله عز وجل ﴿والمحصنات من الذين أوتوا الكتاب من قبلكم﴾ والفرق أن الأصل أن لايجوز للمسلم أن ينكح الكافر؛ لأن ازدواج الكافرة والمخالطة معها مع قيام العداوة الدينية لايحصل السكن والمودة الذي هو قوام مقاصد النكاح إلا أنه جوز نكاح الكتابية لرجاء إسلامها؛ لأنها آمنت بكتب الأنبياء والرسل في الجملة وإنما نقضت الجملة بالتفصيل بناء على أنها أخبرت عن الأمر على خلاف حقيقته فالظاهر أنها متى نبهت على حقيقة الأمر تنبهت وتأتي بالإيمان على التفصيل على حسب ما كانت أتت به على الجملة ... الخ  "

(كتاب النكاح ج: 3، ص: 465، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں