بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریلوی حضرات کافر نہیں


سوال

محترم مفتی صاحب  ! یہ بتائیں کہ بریلوی مشرک ہیں تومشرک تو کافر ہوتاہےتوعلماء نے بریلوی کو کافر قرار کیوں نہیں دیا ؟

جواب

بریلوی حضرات کے بعض عقائد کی بناء پر ان کے گمراہی اور غلطی پر ہونے کا فتویٰ دیا جاسکتاہےلیکن کافراورمرتد ہونے کافتویٰ نہیں دیاجاسکتااورنہ ہی کسی معتبر ادارے اورمفتی کی طرف سے ان پر کفرکا فتویٰ دیا ہے کیونکہ کفرکا معاملہ انتہائی نازک ہے، اس لیے ان کو مطلقاً کافرنہیں کہاجاسکتا۔ اورہمارے اکابرکا مزاج بلکہ اصول یہ ہے کہ وہ کسی کلمہ گومسلمان کو کافرقراردینے میں عجلت سےکام نہیں لیا کرتے۔

 


فتوی نمبر : 143101200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں