بریلویوں کے ساتھ قربانی کے جانور میں شریک ہونا کیسے ہے؟
واضح رہے کہ بریلوی فرقے کے بارے میں ہمارے اکابر نے کفر یا شرک کا فتویٰ نہیں دیا ہے، البتہ ان میں سے جو عملی بدعات میں مبتلا ہیں انہیں بدعتی کہا جائے گا، اور جو جمہور اہلِ سنت والجماعت سے جداگانہ عقائد رکھتے ہیں انہیں بدعتی ہونے کے ساتھ ساتھ گم راہ اور اہلِ ہویٰ میں سے کہا جائے گا۔
لہذا اگر کسی جانور میں بریلوی شریک ہوں تو اس جانور میں شرکت اختیار کر کے قربانی کی جا سکتی ہے۔
امداد المفتین میں ہے:
مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی کے متعلقین کو کافر کہنا صحیح نہیں ہے، بلکہ ان کے کلام میں تاویل ہوسکتی ہے، تکفیرِ مسلم میں فقہاء رحمہم اللہ نے بہت احتیاط فرمائی ہے۔
(فتاویٰ دار العلوم دیوبند، امداد المفتین، 1/142۔ ط: دار الاشاعت، کراچی)
الفتاوى الهندية (5/ 304):
وإن كان كل واحد منهم صبياً أو كان شريك السبع من يريد اللحم أو كان نصرانياً ونحو ذلك لايجوز للآخرين أيضاً، كذا في السراجية. ولو كان أحد الشركاء ذمياً كتابياً أو غير كتابي وهو يريد اللحم أو يريد القربة في دينه لم يجزئهم عندنا؛ لأن الكافر لايتحقق منه القربة، فكانت نيته ملحقةً بالعدم، فكأنه يريد اللحم، والمسلم لو أراد اللحم لايجوز عندنا.
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144111201522
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن